ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / الیکشن کمیشن کی غیرجانب داری پرعام آدمی پارٹی کاسنگین سوال کجریوال اورسنجے سنگھ نے اب تک ووٹنگ فی صدجاری نہ کرنے پرگھیرا

الیکشن کمیشن کی غیرجانب داری پرعام آدمی پارٹی کاسنگین سوال کجریوال اورسنجے سنگھ نے اب تک ووٹنگ فی صدجاری نہ کرنے پرگھیرا

Sun, 09 Feb 2020 19:43:34    S.O. News Service

نئی دہلی 9فروری(آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے اور ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کی قیاس آرائیاں ہیں۔وہیں انتخابی نتائج سے پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے ای وی ایم کو لے کر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ساتھ ہی سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی میں 70 اسمبلی حلقے ہیں لیکن 24 گھنٹے کے بعد بھی ووٹنگ فیصد جاری نہیں ہواہے۔ الیکشن کمیشن واضح کرے کہ اتنی تاخیر کیوں ہے؟سنجے سنگھ کے علاوہ دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بھی الیکشن کمیشن پر سوال کھڑے کیے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کرکے کہاہے کہ یہ بالکل چونکانے والی بات ہے۔الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے؟ ووٹنگ کے کئی گھنٹے بعد بھی وہ ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کیوں نہیں کر رہے ہیں؟'وہیں، سنجے سنگھ نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اگر دال میں کچھ کالا ہے تو بتا دو،ای وی ایم میں کچھ گھپلہ کیا ہے توبی جے پی والے بتائیں۔ 70 سال کی تاریخ میں کتنی پولنگ ہوئی یہ الیکشن کمیشن بتانے کو تیار نہیں ہے۔کوئی کھیل چل رہاہے۔اندر ہی اندر کچھ پک رہا ہے۔عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے کہاہے کہ نتائج کو لے کر یقین ہے کہ 2015 کا ریکارڈ ٹوٹے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم نے مثبت مسائل پر انتخاب لڑا۔بی جے پی نے نفرت کی سیاست کی۔شاہین باغ اور پتہ نہیں کیا کیا مسئلہ اٹھایا۔ 2020 کے نتائج گزشتہ انتخابات سے بھی بہترہوں گے۔


Share: